آرمی چیف تاجروں ِصنعتکاروں کو تحفظ فراہم کریں، آفاق احمد

آرمی چیف تاجروں ِصنعتکاروں کو تحفظ فراہم کریں، آفاق احمد

سندھی قوم پرستوں کی صنعتکاروں کو دھمکیوں کی مذمت،

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے سندھی قوم پرستوں کی جانب صنعتکاروں اور تاجروں کو سوشل میڈیاکے زریعے دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف سے دھمکیوں کا نوٹس لینے اور صنعتکاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔آفاق احمدنے آرمی چیف کو اپنے خط میں لکھاہے کہ بھاری ٹیکسز،تباہ حال انفراسٹرکچراورPPPکے وزراکی جانب سے اندرون سندھ سے لائے گئے نااہل افراد کو زبردستی صنعتوں میں ٹھونسنے کی وجہ سے پہلے ہی صنعتکارعالمی منڈی میں مقابلے کی سکت کھوچکے ہیں،اب انہیں دھمکیاں دیکرغیر محفوظ بنایا جارہا ہے۔آفاق احمدنے خط میں کہا کہ مجھے خوف ہے کہ ان حالات کی وجہ سے صنعتیں یہاں سے کہیں اور منتقل نہ ہوجائیں۔انہوں نے خط میں آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ ان دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیں اور صنعتکاروں اور تاجروں کو تحفوظ فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف وخطراپنے کاروبار چلاسکیں۔