انگلینڈ کو شکست دینے میں سب سے اہم کردار

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ یہ میچ تمام کھلاڑیوں کیلئے خاص ہے ، جیتنے کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کیا ، ہر کھلاڑی نے ہر شعبے میں پرفارم کیا ۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پہلی فتح ہمیشہ خاص ہوتی ہے، خاص طور پر مشکل وقت کے بعد۔ لڑکوں نے محنت کی، اس ہفتے بہت کچھ ہوا، لیکن ہم نے 20 وکٹیں لینے کی حکمت عملی بنائی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔ تین سال اور گیارہ مہینے کا وقفہ تڑپ پیدا کرتا ہے، مگر ہم محنت اور عزم پر شک نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل وقت کے بعد ملی ہے ، ، ہم نے منصوبے بنائے اور انہیں پہلےاور دوسرے اننگز میں اچھے اسکور سے سپورٹ کیا۔ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف سیمرز آزمائے لیکن ہم کچھ پیچھے رہ گئے۔ ملتان میں زیادہ کرکٹ نہیں ہوتی، وہاں اسپنرز کا فائدہ تھا، نعمان اور ساجد تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ فیلڈ میں بڑی محنت ہوئی، ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا۔

شان مسعود کا کہناتھا کہ کامران غلام نے پریشر گیم میں سینچری سکور کی  ، دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کو ریپلیس کرنا آسان نہیں ہوتا، ، لیکن اس کا سنچری بنانا واقعی خاص تھا۔ آغا میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، ایک ٹیم پلیئر، جو ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلتا ہے۔ صائم ایوب نے پہلی اننگز میں بڑی پختگی کا مظاہرہ کیا۔