بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ زخمی ہو گئیں

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔

راکول پریت سنگھ ان دنوں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئے آنے والی فلم ’’دے دے پیار دے 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجری کے باوجود مسلسل دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کےلیے فلم کی شوٹنگ کرتی رہیں۔