اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس نمبر پورے ہوتے تو آئینی ترمیم آچکی ہوتی،ہم نے ڈرافٹ ڈیمانڈ کیا تو وہاں ڈرافٹ موجود نہیں تھا ورکنگ پیپر تھا ہم نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ آپ ہمیں وہ دے دیں اس پر ہم اپنی قانونی ٹیم کا اجلاس بلا لیتے ہیں ہمیں آج کی تاریخ تک وہ بھی نہیں دیا گیا۔ ہمارے تحفظات ہیں ہم سے کوئی چیز شیئر نہیں کی جارہی ہے۔ ہم بھی کل مولانا فضل الرحمٰن سے ملے ہیں اورانہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عدلیہ پر حملہ ہو ۔