ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست 2024ء ) متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ کی خلاف ورزی پر 2 ماہ کی رعایتی مدت کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے ملک میں قیام کی غرض سے رہائشی ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ماہ کی رعایتی مدت دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2024ء سے شروع ہونے والی رعایتی مدت کے دوران ویزہ ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے قیام کو قانونی حیثیت دینے یا کسی بھی قسم کے جرمانے کی ادائیگی کے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔