سعودی عرب جانے جانے والے خواتین سمیت 9 افراد کو آف لوڈ کردیا.

امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 9 افرادآف لوڈ کردیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ملزمان عمرے کی آڑمیں بھیک مانگنےکی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے انہیں آف لوڈ کرکے حراست میں لے  لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے حج اور عمرے کے ویزے پر آنے والے پاکستانی بھکاریوں کی مملکت میں بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لازمی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔