تفصیلات کے مطابق سومی علی اور سلمان خان 1990 کی دہائی میں ساتھ ہوتے تھے۔ بشنوئی گینگ کے ہاتھوں بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل اور سلمان خان کو اسی گینگ سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے تناظر میں سومی علی کی گینگسٹر لارنس سے بات کرنے کی درخواست سے کئی خدشات جنم لے چکے ہیں۔
سومی علی نے انسٹاگرام پر لارنس بشنوئی کے نام ایک براہ راست پیغام شیئر کیا، جو اس وقت سابرمتی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔