انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں میں 12.62 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی پوزیشن میں تین درجے بہتری آئی،
شاہین آفریدی انڈیا کے کلدیپ یادیو، افغانستان کے راشد خان اور انڈیا کے کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔
راشد خان نمبر 2 پوزیشن پر ہیں جبکہ کیشو مہاراج پہلے سے تیسرے اور کلدیپ یادو ایک درجے کی تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے جب شاہین آفریدی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کے سیم بولر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 14 درجے ترقی کرکے 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
نسیم شاہ بھی 14 درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین 55 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں