اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجوہات کا تذکرہ کردیا۔ایک بیان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔مدثر نذر نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 26 اور 31 اوورز کیے لمبی بولنگ کرنے کے باوجود ریورس سوئنگ نہ کر سکے، عامر جمال نے چند گیندیں وقفے وقفے سے ریورس سوئنگ کیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ریورس سوئنگ غائب ہو جائے تو اس کا مطلب بال مینٹین نہیں ہو رہا، جب تک بال نہیں بنائیں گے بال کبھی ریورس سوئنگ نہیں ہو گا۔