لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نجی کالج کے اندر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی خبر کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے آج سارا دن اسی کیس کی انکوائری میں گزارا۔ سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام عوامل کو تفصیلی طور پر دیکھا گیا۔ کمیٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز عارف چوہدری، پرنسپل کالج ڈاکٹر سعدیہ جاوید، اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان، سیکیورٹی انچارج پنجاب کالج گلبرگ کیمپس 10، ریسکیو آفیسر شاہد اور 28 طالب علموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے۔