مریم نواز نے بیماری کی وضاحت کر دی

مریم نواز ان دنوں یورپ کے نجی دورے پر ہیں

اور اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں خبریں وائرل ہونے پر انہیں لندن میں گلے کے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی ترید کرنا پڑی۔

خیال رہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی گزشتہ دنوں میں سوئیٹزرلینڈ میں تھیں جہاں انہوں نے اپنا چیک اپ کروایا۔

اس حوالے سے ایک کلپ بھی وائرل ہوا جس میں ان کے ہمراہ ان کے والد نواز شریف، مریم اورنگزیب اور پنجاب کے چیف سیکریٹری بھی تھے،

تاہم اس حوالے سے کچھ یوٹیوبرز نے خبر دی کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کو لے کر صارفین تبصرے بھی کرتے رہے تاہم گزشتہ روز بدھ کو لندن پہنچنے کے بعد انہوں نے خود ان خبروں کی تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے گلے کا کینسر نہیں ہے۔ مجھے پیرا تھائیرائیڈ کا مسئلہ تھا جس کے چیک اپ کے لیے میں گئی تھی اور اسی جگہ سے پچھلے سال بھی چیک کروایا تھا تو یہ اس کا فالو اپ ہے۔