متھیرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سماج میں بھی شادیاں کاروباری معاہدوں کی طرح ہو رہی ہیں اور والدین بھی پیسہ اور حیثیت دیکھ کر رشتوں کو اہمیت دینے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہو چکا ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات کے بعد شادیاں کا ٹوٹنا عام بن چکا ہے، کیوں کہ ہر کسی کے پاس آپشن زیادہ ہوگئے ہیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو پاکستانی سماج میں آج کل کاروباری معاہدوں کی طرح شادیاں ہو رہی ہیں۔ لڑکا شادی کے لیے لڑکی کی خوبصورتی اور جسامت کو دیکھتا ہے جب کہ لڑکیاں رشتے کے لیے لڑکے کی دولت کو دیکھ رہی ہیں۔