پاکستان نے انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر آوٹ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی باولرز نے پہلی وکٹ 73 رنز کے مجموعے پر اوپنر زیک کرولی کی گرائی جو کہ 27 رنز بنا کر نعمان کی گیند پر کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔

انگلینڈ نے دوسری وکٹ 125 رنز کے مجموعے پر اولی پوپ کی گنوائی جو کہ 29 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد کپتان جوئے روٹ 34 رنز بنا کر 211 رنز کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند کا نشانہ بنے اور کلین بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔