تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک نئی کتاب "کے پی سکینڈلز: ایک تحقیقی صحافت کا سفر” کے عنوان سے شائع کی گئی ہے جس میں خیبرپختونخوا سے متعلق حیران کن بدعنوانی کی کہانیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔اس کتاب کے مصنف سینئر صحافی اور پشاور پریس کلب کے صدر، ارشد عزیز ملک ہیں، جس میں اُن کی 144 تحقیقی کہانیاں شامل کی گئی ہیں جو پہلے”دی نیوز انٹرنیشنل” اور اردواخبارروزنامہ” جنگ” میں شائع ہو چکی ہیں۔ارشد عزیز ملک کو صحافت میں 3 دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے، انہوں نے صوبے کے مختلف شعبوں میں بدعنوانیوں کی نہایت بہترین تحقیقات کی ہیں، اور مالیاتی سکینڈلز، بدانتظامیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کو بے نقاب کیا ہے۔