صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر

صبا قمر کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا، جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں اُنہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے۔
صبا قمر خصوصی طور پر بچوں پر تشدد، انہیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے، ان کی ذہنی صحت اور کم عمری کی شادی جیسے اہم اور سنگین مسائل پر آواز اٹھائیں گی۔
اس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ میرے لئے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔