لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لیے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے اور کارکردگی جانچنے کیلئے”کے پی آئی“ بنانے کی منظوری دے دی۔ میانوالی، جھنگ،لیہ،اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔