اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، امید ہے تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی۔
اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق اور مشاورت سے آگے بڑھنے کا جذبہ جمہوریت کی جیت ہے۔ میثاق جمہوریت کا بے نظیر بھٹو نے آغاز کیا، صدر زرداری نے عمل کرایا، بلاول بھٹو ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی مزید مضبوط کرے گا۔