نجی ٹی وی” آج نیوز’ کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (OP&HRD) سے منسلک محکمے نے پاکستان سے خواتین نرسز کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو لاہور میں واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے کے مطابق عرب ممالک میں خاص طور پر طبی اور صنعتی شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معزز کلائنٹ، مملکت سعودی عرب میں وزارت برائے ہیومن ریسورسز فی الحال ماہر خواتین نرسوں کی تلاش میں ہے جو 16 سالہ نرسنگ میں بیچلر آف سائنس یا تسلیم شدہ ادارے سے پوسٹ آر این میں مخصوص قابلیت اور تجربے کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔ ساتھ ہی کم از کم ایک سال کا تجربہ بھی ہو۔