اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، سکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز سے زائد کی بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔