کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی طرح حاملہ خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی دلچسپ تجاویز دیتے ہوئے انہیں سجنے سنورنے کے مشورے دے دیے۔
حبا بخاری نے حال ہی میں شوہر آرز احمد کے ہمراہ بے بی بمپ کے ساتھ پریگننسی فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس پر بعض صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے بی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے اور لباس پر تنقید کے بعد انہوں نے اپنی طرح حاملہ خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کی منفرد تجاویز دیں۔
اداکارہ نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دوران حمل اچھے کپڑے پہننے سمیت بالوں میں کنگھی بھی کیا کریں۔حبا بخاری نے حاملہ خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ حاملہ ہیں، پاگل نہیں۔اداکارہ کی جانب سے حاملہ خواتین کو دی گئی تجاویز پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل دیا اور لکھا کہ وہ پہلے خود اچھا لباس پہنیں۔