معلوم ہوا ہے کہ نئے برانڈ میں تینوں رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جن میں سے سبز رنگ قومی فخر کی علامت ہے، یہ رنگ پرچم اور کھجور کے درخت کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی سخاوت، ثقافت اور مہمان نوازی کا عکاس ہے، یہ رنگین شناخت سعودی ویژن 2030ء کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے گروپ کی لگن کو بھی ظاہر کرتی ہے، نئی شناخت میں نیلے رنگ کو امنگوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو سمندروں اور آسمانوں کی نمائندگی کرتا ہے، یہ 2030ء تک دنیا کو سعودی عرب سے جوڑنے والے نیوم اور بحیرہ احمر کی طرح 175 مقامات پر خدمات انجام دینے والے 318 طیاروں تک تمام ایئرلائن کے ذیلی اداروں کے بیڑے کو وسعت دینے کے گروپ کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ ریت کا رنگ امیر ورثے کی نشاندہی کرتا ہے، یہ رنگ صحرائی ٹیلوں سے متاثر سعودی عرب کی دولت کی علامت ہے، یہ صداقت، اقدار اور گہری جڑوں والے ورثے کو ظاہر کرتا ہے، یہ رنگ انسانی وسائل سے وابستگی اور مختلف منصوبوں کے ذریعے ان کی ترقی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔