فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے

وزیرقانون اعظم نذیر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  آئینی ترمیمی بل پر بات ہوئی جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتیں تھیں، اپوزیشن سے بھی بات کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ جے یو آئی کی مشاورت سے مسودے پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز کی بڑی تعداد ایوان میں موجود ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر بھی ایوان میں موجود ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی اور پی ٹی آئی کے عون عباس بھی ایوان میں موجود ہیں۔