اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کے جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ ’اب اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تقریباً تین ہفتے قبل ہونے والے حملے میں حزب اللہ کی ایگزیکیٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین اور حزب اللہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ علی حسین حزیمہ دیگر حزب اللہ کمانڈرز کے ہمراہ مارے گئے ہیں۔‘