سعودیہ پر الزامات، عمران نے اپنے مستقبل پر کلہاڑی مارلی،

سعودیہ پر الزامات، عمران نے اپنے مستقبل پر کلہاڑی مارلی، ننگے پاؤں مدینہ گئے تو باجوہ کو کہا گیا کسے اٹھا لائے ہو،

ہم شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں، بشریٰ کا الزام، جنرل (ر) باجوہ نے سعودیہ پر الزامات مسترد کردیئے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پس پردہ ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کی کوششیں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں ۔

ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ عمران خان 24 نومبر کو اسلام آباد کیلئے احتجاجی مارچ کی کال واپس لینے کیلئے جمعہ تک اپنی رہائی چاہتے تھے لیکن حکومت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ حکومت نے عمران خان کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف کے بارے میں کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اب حکومت نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ وہ سنگجیانی میں ایک عوامی ریلی نکالے اور اسی دن پرامن طور پر منتشر ہو جائے تاکہ مستقبل میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے۔ اس معاملے پر عمران خان سے ان کی پارٹی کے رہنماء اس پس پردہ بات چیت کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر مشاورت کر سکتے ہیں