نہار منہ کن پھلوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اپنی روز مرہ کے معمول میں پھلوں اور خُشک میوہ جات کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

پھلوں اور خشک میوہ جات کے استعمال سے انسان خود کو توانا، تر و تازہ اور فرحت بخش محسوس کرتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق ہر غذا کے کھانے کا ایک وقت ہوتا ہے جس میں اُس غذا کے کھانے سے مکمل مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صبح کا وقت ایسا ہے جب انسان بہتر غذا کے ذریعے اپنی صحت کو مزید بہتر اور زندگی طویل بنا سکتا ہے اور اسی دوران تازہ پھلوں اورخشک میوہ جات کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے مگر ہر پھل صبح نہار منہ کھانا صحت کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتا