بھارت موجودہ حالات میں پاکستان کے نقصان پہنچانے کیلئے پرتول رہا ہے،
ہمیں اپنے درمیا ن موجود کالی بھیڑوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مودی سرکار کی جانب سے کی جانے والی ہر زہ سرائی پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سے ہرجنگ میں شکست کے بعد ساشیں تیز کردیتاہے اوراسکی قیادت اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے زبانی الزامات کا سلسلہ شروع کردیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی حالیہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر جدید ترین ہتھیاروں کے زریعے پاکستان پر جارحیت کا عندیہ دیا ہے اور اپنے تینو ں افواج کے سر براہان کوپاکستان پر حملہ کرنے کی ترغیب اسی سازش کا تسلسل ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے اب بھی پر تول رہا ہے اور اس نے جنگ بندی کو دل سے قبول نہیں کیا، اور کوئی بعیدنہیں کہ بھارت ایک بار پھر رات کی تاریکی میں حملہ آورہوجائے جس سے معصوم شہری اور املاک کو نقصان پہنچ جائے،لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فوج،قیادت اورپاکستان کا ہر شہری نہ صرف چوکس ہے بلکہ دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ لیکن ہمیں اپنے درمیا ن موجود کالی بھیڑوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی جو دشمن کا آلہ کار بن کے پاکستان کو نقصان پہنچائے۔