عیدالضحیٰ قربانی، ایثار اور وفاداری کا درس دیتا ہے،آفاق احمد
عید الضحیٰ کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کو یاد رکھنا چاہیے،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں تما م امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی جبکہ کارکنان و ذمہ داران کو شہدا اور اسیر ساتھیوں کے گھر جانے اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کو یاد رکھنا چاہیے جبکہ اسرئیلی بربریت سے ہزاروں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادت پر انکے حق میں دعائیہ اجتماعات سمیت جس سطح پرممکن ہو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اپنے مذہبی اور قو می ایام کو فریضہ سمجھتے ہوئے منانااولین ترجیح ہونا چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ قربانی، ایثار اور وفاداری کا درس دیتا ہے،جبکہ عید الضحیٰ صرف جانور قربان کرنے کا دن نہیں بلکہ صبر،اطاعت،ایثار اور اللہ کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کانام ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حق کے راستے میں ہر شے قربان کی جاسکتی ہے حتٰی کہ اپنی عزیز ترین چیز بھی اللہ کے راہ میں قربان کرنا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے تینوں دن مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان اور عہد یددارٹاؤن انتظامیہ سے ملکر یوسیز کی سطح پر آلائشوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مقامات پر ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہر کو مزید کچرے کا ڈھیر اور تعفن زدہ ہونے سے بچایا جاسکے