یوم تکبیر مناتے ہوئے ہمیں اپنے محسنوں کو یاد رکھنا چاہیے،شوکت فاروقی
ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،
پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے27ویں یوم تکبیر کے موقع پر آفاق احمد کی رہائشگاہ سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناصرف پاکستان کے دفا ع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ دشمن کو بھی اپنی صلاحیتوں کا گردیدہ بنادیا۔انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر تمام قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ناصرف پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے بلکہ ہماری سا لمیت اور بقاء کا ضامن بھی ہے جس دن نے دنیا کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا، جب پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھر اآج جبکہ ہمارا بدترین دشمن بھارت ماضی قریب میں جارحیت کا مظاہر ہ کرکے شکست کھا چکا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارت کا ایشیاکا سپر پاور بننے کا خواب بھی چکما چور ہوگیا، جبکہ مودی ناصرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں زلیل و رسوا ہوچکا ہے اور اسکی حقیت بھی دنیاپر عیا ں ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں جو امن کو ترجیح دیتی ہے،لیکن ناہی اپنے دفاع سے غافل ہیں اور ناہی اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو یوم تکبیر کے پس منظر، ایٹمی پروگرام کی تاریخ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی قربانیوں سے رو شناس کرانا چاہیے تاکہ ان میں بھی اس ہی انداز کا ملک سے محبت اور خدمت کا جذبہ پیدا ہوسکے۔