حکومت عوا م کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،شاہدفراز
لوٹ مارکی بڑھتی کارروائیوں نے سندھ حکومت کی ناا ہلی کی قلعی کھول دی،
جس صوبے کا وزیر داخلہ غیر محفوظ ہو،وہاں شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے،
مہا جر قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمدکی رہائشگاہ پر آئے شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہر میں بڑھتی قتل و غارت گری اور لوٹ مارکی بڑھتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہو ے کہا کہ شہر میں سر عام رہزنی کی واردتیں پیپلز پارٹی کی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے جس نے حکومتی بدنیتی و نااہلی کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید قرباں کے دوران سپر ہائے وے پر لگنے والی ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی ڈاکوں کے نشانے پر ہیں جہاں نا صرف جانوروں کی خریدو فروخت کرنے والوں کو لوٹ لیا جاتا ہے بلکہ بے پارئیوں کے جانور سے بھر ٹرکز تک لوٹ لئے گئے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی مجرم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی دنیا کا بدنصیب ترین شہر ہے جہاں پولیس بھی غیر مقامی چوراور منصف بھی غیرمقامی ہیں اگر کوئی مقامی ہے تو وہ ہے جس کے پاس ڈگری تو ہے لیکن ملازمت نہیں صلاحیت تو ہے لیکن مواقع نہیں۔ شاہد فراز نے کہا کہ شہربھر میں کے تمام علاقے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں غیر محفوظ اور یرغمال بنے ہوے ہیں،اسٹریٹ کریمنل جب جسے جہاں چاہتے ہیں اپنا شکار بنالیتے ہیں جبکہ معمولی سی مزاحمت پرمعصوم لوگوں کوانکے ہی خون میں نہلادیا جاتا ہے جو بربریت کی بدترین مثال ہے۔انہو ں نے مز ید کہا کہ جس صوبے کا وزیر داخلہ غیر محفوظ اور عدم تحفظ کا شکار ہو وہا ں کے شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ایسے حالات میں شہری مہنگے موبائل خریدنے کے بجائے اسلحہ لائسنس بنواکر ہتھیار خریدے تاکہ اپنے شہر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنائی جاسکے۔