حقوق عزم سے ملتے ہیں عاجزی سے نہیں، شاہد فراز
کینال کے مسئلے پر سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،
پیپلز پارٹی کی پالیسیاں ناصرف کراچی بلکہ سندھ دشمن ہیں،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فرازنے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی معتصبانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ناصرف کراچی بلکہ سندھی بھائیوں کے حقوق کی سوداگر جماعت ہے جس نے وقاق سے کینال پر تحریری معاہدے پر دستخط کرکے سندھ کے پانی کا سودا کیا ہے جس میں سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق عزم و ہمت سے ملتے ہیں عاجزی سے نہیں سندھ کے پانی پر سندھ میں بسنے والوں کا پہلا حق ہے جس پر کسی دوسرے کو قابض ہونے نہیں دینگے،پیپلز پارٹی جاگیر دارانہ سوچ کی حامل جماعت ہے جو عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے 2فیصداشرفیہ اور وڈیروں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کی تاریخی میں خاموشی سے کینال معاہدے کرنے والے سندھ کے دشمن ہیں ایسی کسی جماعت کو سندھ کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں جلد عوامی اتحاد سے پیپلز پارٹی کی حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرکے انہیں انکی اصل حیثیت یاد دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی بھٹوکی پیپلز پارٹی نہیں بلکہ کرپٹ اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والوں کی جماعت ہے جنکی اندرون سندھ میں ناصرف نجی جیلیں ہیں بلکہ سندھ میں آج بھی جاگیردارانہ نظام قائم ہے جہاں بسنے والوں کو جمہوری آزادی تو دور کی بات انہیں اپنی مرضی سے رائے دینے تک کی آزادی نہیں، جوعوام کو صرف غلام سمجھتے ہیں اور انکے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، جسے سندھ کے شہری علاقوں میں نافظ ہونے نہیں دینگے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت
22/04/2025