چیئرمین آفاق احمد نے کراچی کو نئی سوچ دی،شوکت فاروقی

چیئرمین آفاق احمد نے کراچی کو نئی سوچ دی،شوکت فاروقی
معصوم شہریوں کے گھر وں پر چھاپوں ِ،گرفتاریوں کی مذمت،
سب کو احتجاج اور ریلیوں کی اجازت ہے لیکن ہمیں نہیں،

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر گرفتار نوجوانوں کی فیملزسے ملاقات کی جس میں انہوں نے متاثرہ فیملزسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنی لیگل ایڈکمیٹی کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کویقینی بنایا جائے جبکہ گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ ہمارا جر م یہ تھا کہ ہم نے شہر میں ہونے والی ناانصافیوں اور ڈمپر مافیا کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف ڈمپر مافیا اور انکی سرپرستی کی کرنے والوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا جسکی سزا یہ ملی کے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور معصوم لوگوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، اس شہر میں ہرایک کو اجتماعات اور ریلیوں کی اجازت ہے لیکن مہاجر قومی موومنٹ کے اجتماعات بہت سارے لوگوں کو ہضم نہیں ہوتے آج بھی مین شاہر اہ فیصل کو بلاک کرکے ریلیاں نکالی گئی اور اجتماع کیا گیا،سب کو سیاسی اجتما عات اور احتجاج کی اجازت ہے لیکن ہمیں نہیں، پتہ نہیں ہم سے کس بات کا ڈر اور خوف اسہی خوف کے سبب ہمیں اقتدار میں آنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نا ہی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے اور ناہی ذاتی مفادات کیلئے شہر کے مفادات کا سودا کرتے شاید یہ ہی ہمارا جرم اور قصور ہے،طاقت سے لوگوں کو قید کیا جاسکتا ہے لیکن سوچ کو نہیں،آٖفاق احمد نے عوام کو نئی سوچ دے دی جسے اب قید یا کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، اب شہر میں ہونے والے ہر ظلم پر احتجاج بھی ہوگا اور احتساب بھی جو عوام خود کریگی جو کوئی بھی عوام کوطاقت سے کچلنے کی کوشش کریگاعوام اسکا سامنا کریگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارک ہو انکا عوامی یکجہتی کا مظاہر ہ 100فیصد کامیاب ہو گیا کیونکہ حکومت نے ایک دن کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دفعہ 144لگا کرشہر بھر کی پولیس وہاں معمورکردی تھی جو حکومت کی بوکھلاہٹ اور شکست کی عکاس ہے۔