حکومت عوام کے بجائے واٹر ٹینکر و ڈمپر مافیا زکے گرد گھیرا تنگ کرے،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ کمیشنر کراچی نے شہر میں 2ماہ کیلئے دن کے اوقات میں ہوی ٹریفک کو سڑک پر لانے کی پابندی کے نوٹیفکیشن کے باوجود واٹر ٹینکر حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے،اس کا مقصد یہ ہے کہ ہیوی ٹریفک کے خلاف جاری کمیشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں اورنا ہی پولیس و انتظامیہ اس پر عمل کرانے میں سنجیدہ ہے جبکہ ہیوی ٹریفک مافیا اس نوٹیفکیشن کو کسی گنتی میں نہیں لیتی اور اپنی من مانی کرتی دکھائی دیتی ہے، کیونکہ واٹر ٹینکر اور ڈمپر حادثات آج بھی معصوم شہریوں کی زندگیوں کولقمہ اجل بناتے پھررہے ہیں اور کوئی بھی حکومتی ادارہ ڈمپر ڈرائیورز کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے کو تیار ہے اور ناہی حکومت کی جانب سے حادثے کے شکار افراد کیلئے لواحقین کیلئے مالی امدادکا اعلان کیا گیا ہے۔شاہد فراز نے کہا کہ گزشتہ روز گلبائی پل کے نیچے ایک اور قاتل ڈمپر نے چنگچی رکشے کو روند دیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ سمامہ جاں بحق اور اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئیں جو ٹراما سینٹر سول ہسپتال میں بے ہوشی کی حالات میں موت و زندگی کی جنگ لڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ سندھ حکومت کی معتصبانہ رویش آج بھی اسہی شدت کے ساتھ برقرار ہے، جو کوٹہ سسٹم جیسے کالے قانون کے نفاذ کے وقت تھی۔انہوں نے کہا کہ قاتل ڈرائیورز کو گرفتا ر کرکے انہیں قرار واقعی سز دلانے کے بجائے عوام کونشانہ بنانے کا نیاراستہ تلاش کرلیا، اس میں بھی اپنی کمائی کا راستہ نکال لیا اور ٹریفک چلان کے جرمانوں میں اضافہ کرکے صرف عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی جس سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو چلان کی مد میں 30فیصد کمیشن ملنے کا مقصد کمائی ہی کمائی، اس عمل سے قیمتی جانیں کہا ں بچ رہی ہیں وہ تو ویسے بھی ضیاع ہورہا ہے۔