جر مانوں میں اضافے کے بجائے پولیس کو ملنے والا 30فیصد کمیشن ختم کیا جائے۔شوکت فاورقی

ٹریفک چلان میں 5 ہزار سے5 لاکھ تک کے جرمانوں کا فیصلہ کراچی دشمن اقدام ہے،
ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے ناکہ جرمانے بڑھانے کی،

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاووقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹریفک کی ابتر صورتحال اور کرپٹ پولیسنگ کے نظام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹکچر مکمل تباہ ہوچکا ہے جبکہ پولیسنگ کاقانون عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انکی جیبیں خالی کرانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ قوانین میں سختی اور ٹریفک جرمانوں میں اضافے کا مقصد عوام کیلئے آسانیاں نہیں بلکہ اسکی آڑ میں مزید رشوت کا بازار گرم کرنا ہے۔ شوکت اللہ فاورقی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے تمام نظام کو کرپٹ بنادیا ہے،ٹریفک چلان کے جرمانوں میں کیا جانے واالا اضافہ عوام دشمن اقدام ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے پریس کا نفرنس کی گئی جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم جرمانے کی فیس5ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 5لاکھ کا جرمانہ کا فیصلہ کیا گیا جو ظالمانہ اقدام ہے ایسے اقدام عوام اور حکومت میں تقسیم کی لکیرگہری کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جرمانوں میں اضافے کے بجائے ٹریفک چلان کی مد میں پولیس اہلکاروں کو ملنے والے 30فیصد کمیشن کو ختم کیا جائے تاکہ اہلکا ر اپنا کمیشن بنانے کے بجائے اپنی ڈیوٹی کو بہتر انداز میں انجام دیں۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ محکمہ ٹریفک حادثات میں کمی سے متعلق ؎ نئی پالیسیز مراتب کریں جس سے ناصرف ا نسانی جانوں کو بچایا جاسکے بلکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائی جاسکے تاکہ عوام کا وقت اور فیول کو غیر ضروری ضیاع سے بچایا جاسکے۔