ہیوی وہیکل کا سڑکوں پر آنے کیلئے انشورڈ ہونا لازمی قرار دیا جائے،آفاق احمد
کمیشنر کراچی کے احکامات کے باوجود واٹر ٹینکرحادثات تاحال جاری ہیں،
حادثات میں جاں بحق افراد کی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے،
چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ کمیشنر کراچی کے جانب سے تمام ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر کی شاہراوں پر 2ماہ کیلئے پابندی کافیصلہ احسن اقدام تھا لیکن مئیر کراچی نے بنیادی ضروریات کے نام پر ہیوی ٹریفک/ واٹر ٹینکر اورمکسرمشینری کو چلانے کی اجازت دیکر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس کے سبب حادثات کا تسلسل آج بھی جاری ہے، کورنگی کراسنگ پر واٹر ٹینکر نے خاتون کو بے دردی سے کچل کر ثابت کردیا ہے کہ ٹینکر مافیا حکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور اور بااختیار ہے۔آفاق احمد نے اس موقع پر مزید کہا کہ حقائق بتاتے ہیں کہ حادثات میں 65فیصد سے زائدحادثات واٹر ٹینکر سے ہوئے ہیں جبکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اگر واٹر ٹینکر کے زریعے پانی کی فراہمی اتنی ہی ناگزیر ہے تو اسے ہیوی واٹرٹینکر کے بجائے لائٹ وہیکل (مزداٹرک 6ویلر)کے زریعے پانی ترسیل کی جائے تاکہ جان لیوا حادثات کے امکانات کم سے کم ہوجائیں۔آفاق احمد نے کہاکہ کراچی میں کمیشنر کے واضح احکامات کے باوجودٹینکر مافیا شہریوں کو ہلاک کرنے سے باز نہیں آرہی یہ بات انہوں نے واٹر ٹینکر حادثے میں جاں بحق خاتون کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہی کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے علاوہ ہیوی ٹریفک حادثات کا شکار بننے والے دیگر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی امداد کویقینی بنا یا جائے۔آفاق احمدنے مطالبہ کیا ہے تمام ہیوی وہیکل کو سڑکوں پر لانے سے پہلے مکمل انشورنش لازمی قرار دیا جائے تاکہ انشورنس کمپنی و ہیکل کے تمام قانونی تقاضے جن میں فٹنس سرٹیفکٹ،ڈرائیور کا میڈیکل سمیت دیگر قانونی تقاضوں کو چیک کرتے ہوئے حادثے کی صورت میں فوری معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔