وہ رہنما جس نے پاکستانی سیاست کا دھارا بدل دیا.نور محمد حمید بلوچ

وہ رہنما جس نے پاکستانی سیاست کا دھارا بدل دیا

مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے پہلے چیئرمین جس نے مہاجر کے سفر کو متحدہ میں بد لنے سے اتفاق نہیں کیا
شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ضمیر کا سودا نہیں کیا

دنیا میں لاکھوں افراد پیدا ہوئے ہیں اور بے مقصد زندگی گزارنے کے خاموشی سے رخصت ہو جاتے ہیں نہ ان کے آنے سے دنیا میں فرق پڑتا ہے نہ انکے جانے سے تاریخ میں کوئی تبدیلی آتی ہےلیکن کچھ شخصیات ملکوں اور قوموں کی تاریخ بدل دیتی ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں عظیم احمد طارق شہید بھی 20ویں صدی میں مہاجر قوم کی ایسی ہی تاریخ ساز ہستی تھےجو 4سال کے تھے تب ان کے والد نے پاکستان کے عشق میں اپنا صدیوں پرانا شہر میرٹھ چھوڑ کر کراچی میں آباد ہوگئے اور اس نئے وطن کی آبیاری میں مصروف ہوگئے جبکہ عظیم احمد طارق شہید اسکول کی تعلیم کے بعد کالج اور یونیورسٹی پہنچے جہاں لسانیت صوبائیت رنگ و نسل قومیت سے لتھڑا ماحول ان کا منتظر تھا مہاجر قوم سے زندگی کے ہر شعبے میں امتیازی سلوک کیا جاتا تعلیم روزگار عدم تحفظ تحقیر آمیز رویہ مہاجر قوم سے روا رکھا جاتا ان حالات میں عظیم احمد طارق نے اپنے ہم خیال لوگوں کے ساتھ آس ظلم کے نظام کے خلاف صدائے حق بلند کی اور الطاف حسین اور دیگر طلباء نے مہاجر طلباء کی تنظیم APMSOال پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھدی جس پر تعلیمی اداروں پر قابض مافیائ تنظیموں نے طوفان بپا کر دیا یہ وہ تنظیمیں تھیں جن کی جنبشِ ابرو سے تعلیمی اداروں میں بتہ کھڑکتا تھا انتظامیہ ان سے خوف کھاتی تھیں ان کی ایماء پر APMSO کے رہنماؤں کو پابند سلاسل کردیا گیا اور ظلم ؤ ستم کے ذریعے انہیں باز رہنے کو کہاگیا یہ دور ضیائی مارشل لاء کا تھا جبر و زیادتی کا دور!!!کئ طلباء کو تعلیمی اداروں سے فارغ کرکے انکا مستقبل ہمیشہ کیلئے تباہ کر دیا گیا لیکن دیوانے کب جنون باز ائے ہیں انہوں نے دو قدم آگے بڑھ کر مہاجروں کی سیاسی تنظیم مہاجر قومی موومنٹ قائم کردی جس سے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ اگیا ایوانوں پر قابض وڈیرے چوہدری جاگیردار سردار کیسے برداشت کرتے پکڑ دھکڑ چھاپے قید ذہنی جسمانی اذیتیں سب ازمالیا گیا لیکن مہاجر قومی موومنٹ ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری اور مجبورا مہاجروں کی طاقت کو تسلیم کرنا پڑالیکن پریشانی تب ہوئی جب مہاجر قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین مہاجر مسائل سے ہٹ کر سارے ملک کی چوہدراہٹ کرنے چکر میں مہاجر مسائل سے ہٹ کر متحدہ قومی موومنٹ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئے جس کی عظیم احمد طارق اؤر ان کے ہم خیال ساتھیوں جن میں آفاق احمد بھی شامل تھے مہاجر نظریہ کے علاؤہ کسی اور نظریہ پر کام کرنے کے خلاف تھے لیکن مہاجر سیاست کے دشمن عناصر نے مہاجر رہنماؤں میں دراڑ ڈال دی عظیم احمد طارق مہاجر نظریہ پر ڈٹ گئے جس پر ایک گھناونی سازش کے ذریعے یکم مئی کو انہیں شہید کر دیا گیا یہ مرد مجاہد منحنی سا کمزور شخص چٹانوں کے حوصلے والا خود تو شہیدہوگیا لیکن مہاجروں کے خلاف اس ملک میں ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرگیا
راستے بند کئے دیتے ہو دیوانوں کے
ڈھیر لگ جائیں گے بستی دیوانوں کے
مہاجر نظریہ اور مہاجر قومی موومنٹ الحمدللہ آج بھی قائم ہے
چئیرمن آفاق احمد کی سربراہی میں اور مہاجر حقوق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں نہ ہی کسی کو مہاجر نام کو دفن کرنے کی اجازت دیں گے

نور محمد حمید بلوچ مرکزی رہنما سندھ اربن گریجویٹ فورم مہاجر قومی موومنٹ پاکستان