ہمارے شاہین اور جوان قوم کا فخر ہیں، آفاق احمد

ہمارے شاہین اور جوان قوم کا فخر ہیں، آفاق احمد
بھارت کو حملہ کرنے کی غلطی کی عبرت ناک سزا ملے گی،

چیئر مین آفاق احمد نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں مساجد اور نہتے سویلین کو نشانہ بنانے کو بزدل فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں اور شاہینوں نے دن کے اجالے میں بھارتی فوجیوں اور انکے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے شاہین اور بہادرجوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین القوامی برادری کو بھارت کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کی نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ اس سے بین القوامی برادری سفارتی تعلقات ختم کرکے، اسے اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے اور عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش کی سزا دینی چاہیے۔آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس نے متعدد باربھارت کی اشتعال انگیزی اور غیر ذمہ داری کے باوجود بڑے تحمل اورتدبرکا مظاہر ہ کیا ہے، لیکن اسکا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر آنچ آنے دیگا، پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کیلئے بنائے گئے ہر ہتھیارکو بلاتاخیراستعمال کریگا۔