جنگی طیاروں کی طرح بھارت ڈرون حملوں میں بھی ناکام ہوگا،آفاق احمد

جنگی طیاروں کی طرح بھارت ڈرون حملوں میں بھی ناکام ہوگا،آفاق احمد
بھارت کا رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے،

چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر مرکزی وتنظیمی کمیٹیوں سے مشاورت کی اور کارکنان کو ہدایت دی کہ موجودہ حالات میں عوام سے رابطوں کے سلسلے کو مؤثر بنائیں اور اتفاق واتحاد کی فضاء کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلہ بھارت نے جس طرح رات کے اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے نہتے شہریوں کو شہید کیا یہ انتہائی بزدلانہ اقدام تھا جس کے ردِ عمل میں پاکستان نے اسکے 7جنگی طیارے مارگرائے اور اب وہ ڈرون کے زریعے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملہ آور ہورہا ہے اس میں بھی بھارت کو بدترین ناکامی ہوگی۔ آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑا ہے،ہم اپنے اتحاد اور قومی جذبے سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔آفا ق احمد نے کہا کہ بزدل دشمن کو 65کی جنگ یاد نہیں جب رات کے اندھیرے میں اسکے سپاہی حملہ آور ہوئے اورپاکستان کی فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شہریوں نے بزدل دشمنوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا آج بھی اس قوم میں وہی جذبہ موجودہے اور جب بھی دشمن پاکستان کے خلاف سازش کریگا تو ساری قوم تمام اختلافات بھلاکر مادر ِ وطن کی حفاظت کیلئے پاکستان کے پرچم تلے کھڑی دکھائی دیگی