اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے،

اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے،

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر لیاقت آباد سے آئے تاجر ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ملک کی ابتر معاشی واقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی بدعنوانیوں نے ملکی معیشت کا دلوالیہ نکال دیا ہے۔ شاہد فراز نے کہا کہ کراچی میں صرف30فیصد سے بھی کم علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ 70فیصد سے زائد علاقوں پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط ہے جنکا دورانیہ 10سے سولہ گھنٹے تک جا پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن لاوسز اور بلوں کی عدم ادائیگی کو جوا زبنا کر علاقوں میں بڑی تعداد میں بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو بجلی سے محروم رکھنا ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ شاہد فراز نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا فی یونٹ دیگر شہروں کی نسبت 19فیصد مہنگا ہے، جس سے نجات کیلئے لوڈشیڈنگ کا منصفانہ طریقہ کار اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ عوام کے مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتی آئی ہے اور اس پر عوامی سطح پر احتجاج بھی کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔