مہا جر قومی موومنٹ پا کستان سانحہ پکا قلعہ کی سخت ترین الفاظ مذمت میں کرتی ہے
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگا ہ پر ضلعی و زونل سطح کی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 27مئی کو پکا قلعہ حید ر آباد میں رونما ہونے والے سانحہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا کے ایصال ثواب کیلئے گھروں میں قران خوانی اور دعائیہ تقاریب کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر نام پر جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کا فخرہیں جنکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتاجبکہ 27 مئی مہاجر قوم کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین دن تھا جب 1990میں ریاستی طاقت کے زریعے پکا قلعہ حید ر آباد کے رہائشیوں کو محصور کرکے نہتے شہریوں کو بد ترین ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیاجس میں خواتین بزرگ اور بچے کئی روز بھوک و پیاس اور خوف کے عالم میں حکومتی سرپرستی میں محصور کردئیے گئے تھے جبکہ پولیس کی وردی میں ملبوس جئے سندھ کے دہشت گردوں نے 100 سے زائد خواتین، مرد اور معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بناکرشہید کردیا گیا تھااور سفاکیت کی بدترین تاریخ رقم کی تھی، مہا جر قومی موومنٹ پا کستان سانحہ پکا قلعہ کی سخت ترین الفاظ مذمت میں کرتی ہے اور شہدا اور انکی متاثرہ فیملیز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، جنہو ں نے اپنی قربانیوں سے مہاجر قوم کی شناخت اور مہاجر نظریے کو مٹنے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ آج 35سال گزر جانے کے باوجود سانحہ پکا قلعہ کے متاثرہ افراد کی فیملیز انصاف سے محروم حکومت کی بے حسی کا تماشہ دکھ رہی ہیں۔