ضیاء لنجار کے گھر کو نظر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں،آفاق احمد
عوامی املاک کو نزرآتش کرنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چائیے،
چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)آفاق احمدنے اپنی رہائش گاہ سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے گھرکو نزر آتش کرنے کے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان ومال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مورو واقع میں عوامی املاک سمیت درجنو ں گاڑیوں کو نزرآتش کرنا انسانیت کے خلاف اور قابل مذمت عمل ہے جس کی تحقیقات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب صوبے کے وزیر داخلہ جیسی بااثر اور طاقتور شخصیت کا گھر محفوظ نہیں تو عام شہری کی جان ومال کیسے محفوظ رہے گی،سندھ میں جاری پر تشدد واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے، جسکے تانے بانے سرحد پار دشمن تک جاتے دکھائی دئے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے زریعے لینا چاہتا ہے جس پر حکومت سمیت دیگر سیکورٹی کو اداروں نظر رکھنے کی ضرورت ہے