انڈیا کو فوج نے لگام ڈالی ہے KEکو عوام ڈالینگے، آفاق احمد

انڈیا کو فوج نے لگام ڈالی ہے KEکو عوام ڈالینگے، آفاق احمد

حکومت عوام دوست ہے تو KEقومیانے کا اعلان کرے،

چیئر مین آفاق احمد نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی کی شدت سے شہریوں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوکراچی، اورنگی ٹاؤن،ضیاء کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی روز گزرجانے کے باوجود بجلی کی بحالی کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا جو حکومتی بدنیتی اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ تعلیم، صحت،مواصلات سمیت بجلی،پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں جسکی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ان بنیادی ضرورت کی فراہمی کو حکومت کاروبار نہیں بنا سکتی، KESCپاکستان کے قیا م کے وقت سے بلدیہ کے ماتحت نفع نہ کمانے والا ادارہ تھا، حکومت نے KESCکی نجکاری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی اور اس عوام کی بنیادی سہولت کو فروخت کردیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام درجنوں طرح کے ٹیکسزارکان اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں اور شاہ خرچیوں کیلئے نہیں ان بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دیتے ہیں،KESCکی غیر آئینی نجکاری کے بعد لوگ گرمی سے مررہے ہیں اور زیادہ بلوں کی عدم ادائیگی پر خودکشیاں کررہے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت اگر عوام دوست ہے تو اپنے غیر آئینی اقدام کو واپس لے کر KEکو قومیانے کا اعلان کرے اگر حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق اقدام نہ کیا تو انڈیا کو ہماری فوج نے لگام ڈالی ہے اور اب KEکو عوام ڈالیں گے،عوام طاقت کا سر چشمہ ہوتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔