اسحاق ڈار محصورین کی واپسی کا فیصلہ کریں، آفاق احمد

اسحاق ڈار محصورین کی واپسی کا فیصلہ کریں، آفاق احمد

محصورین مشرقی پاکستان حب الوطنی کی مثال ہیں،

دو دن قبل ہونے والے بنگلہ دیش اور پاکستان کے سیکریٹریز خارجہ کے اجلاس میں بنگلہ دیش نے تعلقات کی بحالی کیلئے دوشرائط کے علاوہ تیسری شرط میں 3 لاکھ پاکستانیوں کو پاکستان لانے کا مطالبہ کرکے محصورین مشرقی پاکستان کی پاکستان سے محبت اور وفاداری کو ایک بار پھر بین القوامی سطح پر ثابت کردیا۔آفاق احمدنے کہا کہ بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ نے جن تین لاکھ پاکستانیوں کا زکر کیا ہے یہ وہی پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے متحد پاکستان کیلئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ پاکستان بچانے کی جدوجہد کی اور بہت بڑی تعدادمیں مردوں اور نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا،سقوط ڈھاکہ کے بعدان شہدا کے خاندانوں کے بچے بوڑھے اور خواتین جو بچ گئے انہوں نے بھی بنگلہ دیش تسلیم کرنے سے انکارکردیااور بین القوامی قوانین کے تحت پاکستان جانے کا فیصلہ کیابین القوامی قوانین کے تحت حکومت ِپاکستان بھی انہیں لانے کی پابند تھی اور ہے،لیکن بہت تھوڑے سے محصورین کو پاکستان لایا گیا اور فوراًہی سندھی وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹونے انہیں پاکستان نہ لانے کا فیصلہ کرکے انہیں بنگلہ دیش کی شہریت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا،بنگلہ دیش کی حسینہ واجد حکومت نے انہیں بنگلہ دیش کی شہریت کی پیش کش کی لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیااور اپنے اپنے کیمپوں میں پاکستانی پرچم لگائے اپنے وطن جانے کا انتظارکررہے ہیں۔ آفاق احمد نے اسحاق ڈارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران محصورین بنگلہ دیش کی وطن واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کریں،مہاجر قو می موومنٹ اپنے اس مطالبے اور وعدے کودوہراتی ہے کہ حکومت محصورین مشرقی پاکستان کو پاسپورٹ جاری کرے مہاجر قومی موومنٹ انہیں ملکی معیشت پر قطعی بوجھ نہیں بننے دے گی اور ایک ایک محصورین مشرقی پاکستان کو لانے اور بسانے کے تمام اخراجات اپنی قوم کے تعاون سے پورا کریگی۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

مورخہ :21/04/20

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)