دن میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی احسن اقدام ہے، آفاق احمد

دن میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی احسن اقدام ہے، آفاق احمد

رات کے اوقات میں بھی رفتار طے کرنا اور عمل کرانا ضروری ہے،

چیئرمین آفاق احمد نے کمیشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہرمیں داخلے پر مکمل پابندی لگا کر شہر میں مزیدقیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچالیاہے، کمیشنر کراچی نے دن میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی لگا کر احسن اقدام کیا ہے لیکن اب بہت ضروری ہے کہ رات کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کیلئے رفتار کی حد مقرر کرکے اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی شہر راتوں کو جاگنے والا شہرہے،جہاں رات گئے تک شہریوں کا سڑکوں پر موجود ہونا معمول ہے، ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی کے بعد24گھنٹوں کا کام جب وہ 8گھنٹوں میں کرنے کی کوشش کرینگے تو حادثات کے خطرات بڑھ جائینگے۔آفاق احمد نے کمیشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکادن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ جرات مندانہ اقدام ہے، آئندہ جان لیوا حادثات سے بچنے کیلئے ڈمپر، واٹرٹینکرسمیت تمام ہیوی ٹریفک پر یہ بھی پابندی لگادیں کہ وہ بغیر انشورنس کروائے کراچی کی سڑکو ں پر نہیں آسکتے اس اقدام سے حکومت کے بدعنوان افسران پر انحصار ختم ہوجائیگااور انشورنس کمپنی ہر وہیکل کے ملکیتی کاغذات اور فٹنس سمیت ہر ضروری چیز خود چیک کریگی، اور اگر خدا نخواستہ کسی انشورڈگاڑی سے کوئی حادثہ ہوا تو انشورنس کمپنی بلا تاخیر متاثرین کا معاوضہ دیگی۔ آفاق احمدنے کہا کہ ہمارا کسی مخصوص زبان بولنے والوں سے اختلاف نہیں ہے،ہم صرف شہرپر مافیازکے بجائے سرکاری اداروں کا کنٹرول چاہتے ہیں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

مورخہ : 18/04/2025

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)