ہمار کام صرف کوشش کرنا ہے نیتجے کا اختیار اللہ کو ہے،آفاق احمد
12 اپریل کراچی میں بسنے والوں کیلئے نئی سحر کا آغاز ہوگا،
قتل و غارت گری کے سبب عید کی خوشیاں بے رنگ لگ رہی ہیں،
چیئرمین آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر عید کے تیسرے روز بھی ملاقاتوں کا تانتابندھا رہاسیاسی وسماجی شخصیت، آل تاجر سندھ اتحاد سمیت مختلف تاجر یونینز کے وفود نے آفاق احمد سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر آفاق احمد نے ان تمام افراد کی آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ عید کی مبارک باد پیش کی۔ آفاق احمد نے کہا کہ تمام ملک ہی مشکل دور سے گزر رہا ہے،ہر جانب قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی کاروائیوں نے ملک کے پر سکون ماحول کو سگوار بنا یا ہوا ہے کہیں ڈمپر و ٹینکر نے معصوم شہریوں کو ڈمپر تلے کچل دیا ہے تو کہیں اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں شہریوں کوگولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جبکہ بلوچستان سمیت کوئٹہ میں دہشت گردی کی کاروائیاں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں جن کے سبب عید کی خوشیاں بے رنگ لگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مایوس کن حالات کے پیچھے نااہل و کرپٹ حکمرانوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے معصوم عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محرمیوں سے نجات کیلئے 12اپریل کو تمام شہر کے لوگ سفید پرچم کے ساتھ گھروں سے نکل کر کرپٹ حکمرانوں اور مافیازکے پیغام د یں کہ کراچی کی عوام زندہ ہے جنہیں غلام بنانے کی تمام کوششوں کا ناکام بنادیا جائیگا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں صرف کوشش کرنا ہے کامیابی و ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے میرا ایمان ہے کہ جب ہم کوئی کام خلوص ونیک نیتی کے ساتھ کرتے ہیں تو اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہوتی ہے،ہماری نیک نیتی کا سبب ہے کہ آج پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت