اپنے لوگوں کو شہر کی سڑکوں پر مرتا نہیں دیکھ سکتے، شاہد فراز
شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے،
ٹینکر مافیازکی طرح غیر مقامی اسٹریٹ کریمنل عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں جاں بحق فرد کی متاثرہ فیملی سے ملاقات،جس میں انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور قاتلوں کی گرفتاری و انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ ٹینکر مافیازکی طرح غیر مقامی اسٹریٹ کریمنل بھی بے لگام ہوچکے ہیں جو معصوم شہریوں کی زندگیوں کو صرف چند ہزار کے موبائل کی خاطر معصوم عوام کوانکے ہی خون میں نہلانے سے بھی نہیں دریغ کرتے،جبکہ غیر مقامی پولیس کا رویہ ہمیشہ کی طرح مجرموں کی بظاہر پشت پناہی کرتا دکھائی دیتا ہے جس نجات اور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔ شاہد فرازنے کہا کہ پولیس و انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکا م ہوچکی ہے عوام کو اپنے طور پر اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس کا حصول اور ہتھیار کو قانونی طریقے کار سے خریدنا اب عوام کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ مہنگا موبائل آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا بلکہ اسلحہ لائسنس اور ہتھیار ناصرف آپ کی جان ومال کو تحفظ پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتاہے۔اس موقعے پر انھوں نے کہا انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس سنجیدہ و اہم مسئلے پر بھی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ عوام کی جان و مال کو مزید ضیاع ہونے سے بچایا جائے۔