مانگنے سے صرف خیرات ملتی ہے حق کیلئے لڑنا پڑتا ہے،شاہد فراز
شہر میں مافیاز اور دیہی سندھ میں جاگیردارانہ تسلط قائم ہے،
12 اپریل ظالموں سے چھٹکارے اور مظلوم کی آواز بننے کا دن ہے،
12 اپریل گھروں میں بیٹھنے کا نہیں بلکہ ظالم کے خلاف اٹھنے کا دن ہے،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ضلعی کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے شہر کی ابتر معاشی پالیسیوں سمیت سندھ حکومت کی متعصبانہ سوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہر میں مافیاز اور دیہی سندھ میں جاگیردارانہ تسلط قائم ہے جس سے نجات کیلئے تمام قومیتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ شاہد فراز نے کہا کہ کراچی مافیازکا گڑ بن چکاہے جبکہ اندرون سند ھ میں وڈیرہ شاہی اورجاگیردارانہ سوچ کاتسلط قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کیلئے تمام اکائیوں کو مل کر حکومتی نظام کوتبدیل کرنا ہوگا جبکہ اندرون سندھ میں کراچی کی طرح رینجر ز کو پولیسنگ کے اختیارات دینا ناگزیر ہوچکا ہے۔شاہد فراز نے کہا کہ 12اپریل ناصرف شہری سندھ کو مافیازسے نجات دلانے کا دن ہے بلکہ دیہی سندھ کی عوام کو جاگیرداروں،وڈیروں سے چھٹکارہ دلانے کا بھی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانگنے سے صرف خیرات ملتی ہے حق کیلئے لڑنا پڑتا ہے،12اپریل کو سفید جھنڈے کے سائے میں تمام قومیتوں کو اکھٹا کرنے کا آفاق احمد کا یہ اقدام مظلوم عوام کیلئے نئی سحر کا آغا ز ہوگا جبکہ مافیاز اور کرپٹ حکمرانوں کیلئے خاموش پیغام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں نکالی جانے والی کینالوں کے حوالے سے ہمارا مؤقف بلکل واضح ہے کہ کسی کو سندھ کے پانی کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے اور اس مسئلہ پر سندھی بھائیوں کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کرتے دکھائی دینگے، سندھی ہمارا قدرتی اتحادی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسیاں نا صرف ہمارے لئے بلکہ سندھیوں بھائیوں کے حق میں بھی نہیں،انکی پالیسیا ں 2فیصد اشرافیہ اور وڈیروں کو تحفظ پہچانے کیلئے ہیں۔
جاری کردہ : شعبہ نشر واشاعت
مورخہ : 22/03/2025