جنگی حالات میں شہری دفاع کی تنظیموں کا کردار اہم ہوتا ہے،شوکت فاروقی
65.اور71کی جنگوں کی طرح شہری دفاع کی تنظیموں کو فعال کرنا ہوگا،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی سے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے صدر صادق ادیس نے SUGFکی مرکزی کمیٹی کے ہمراہ آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شہریوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت اور بچاؤکیلئے شہری دفاع کی تنظیموں اور اسکاؤٹس کا کردار اہم ہے، شہری دفاع کی تنظیموں کو فعال کرنا چاہیے،ملک کے جنگی حالات میں شہری دفاع کی تنظیمیں بہترین معاونت کرتی ہیں،چونکہ ہمار ملک حالات جنگ میں ہے اور ہنگامہ صورتحال میں شہری دفاع اور اسکاؤٹس کی تنظمیں شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی آگاہی دینے کے ساتھ زخمیوں کو حفاظت سے ہسپتال منتقلی میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔شوکت اللہ فاروقی نے مزید کہا کہ شہری دفاع کی تنظیمیں 1965اور 1971کی جنگوں میں شہریوں کی حفاظت کیلئے دشمن کی طرف سے کئے گئے حملے میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شہریوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کا فریضہ ادا کرتی رہی ہیں جبکہ مختلف اسکاؤٹس کے دستے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی شہریوں کی حفاظت کیلئے سرگرم عمل رہے ہیں، موجودہ جنگی صورتحال بھی اس عمل کی متقاضی ہے کہ ان تمام تنظیموں کو فعال کیا جائے۔