ہمارے شاہینوں نے ثابت کیا ہے وہ ہمار ا فخر ہیں، صادق ادریس
SUGFکا مقصد لوگوں کی تعلیمی معاشی حالت بہتر کی جائے،
سندھ کے اربن گریجویٹ فورم کے لانڈھی زون کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پرSUGFکے صدر صادق ادریس نے تقرتب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوانوں اور فضائیہ کے پائلٹوں نے جنگ میں شاندار کارکردگی اور دشمن کی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت پر برتری حاصل کر کے ثابت کردیاکہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں، اور قوم کو ان پر فخر ہے لیکن ساتھ ہماری بھی ذمہ داریاں ہیں کہ ہمیں بھی ملک کے لئے سنجیدگی سے سوچنا اور عملی اقدام کرنا چاہیے،ہم ملک کی خدمت تب ہی کرسکتے ہیں کہ جب ہم مضبوط ہوں،اور طاقتور ومتحد ہو۔صادق ادریس نے سندھ اربن گریجویٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اربن گریجویٹ فورم کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گریجویٹ لوگوں کا اجتماع کرلیں اس فورم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو تعلیم کی طرف لیکر جائیں اور قوم کو معاشی طور پر مضبوط کریں، تاکہ آپ اپنی قوم کو معاشرے میں بہتر مقام دلانے میں کردار ادا کرسکیں، لیکن اگر آپ تعلیمی و معاشی طور پر بہتر ہونگے تو قوم کیلئے فائدے مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اربن گریجویٹ فورم کو مطلب یہ نہیں کہ صرف میٹنگ اوربرخاست کی جائے بلکہ سندھ اربن گریجویٹ فورم کے لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں لوگوں کو تعلیم کی طرف لے جانا ہے اور تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف اعلیٰ ملازمت نہیں بلکہ علم وصلاحیت میں اضافے کا باعث بھی ہونا چاہے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت