پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کی بہترین مسلح ا فواج ہے، آفاق احمد
ُٓپاک فوج کے جوانوں او رمعصوم شہریوں کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں،
پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو مبارک باد پیش کرتے،
چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاک ا فواج کا بھارتی جارحیت پردفاعی ردِعمل کے بعد جوابی کارروائیوں نے ناصرف بھارت بلکہ دنیا کو ثابت کردیا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین اور باصلاحیت افواج میں سے ایک ہے جو عزم و ہمت کے ساتھ جزبہ شہادت لیکر میدان میں اترتی ہے جن کے سامنے موت بھی کو ئی معنٰی نہیں رکھتی۔چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے کامیاب اختتام پرپاک افواج کو دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں پاک فوج کی جرأت، قربانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں نے وطن عزیز کا دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کردنیا کو اپنا گردیدہ بنالیا ہے۔ چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک افواج کے جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر سلام پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دینگے، اور انکے لہو کی مہک فضاوں میں ہمیشہ مہکتی رہے گی