چھاپوں گر فتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتی، آفاق احمد

چھاپوں گر فتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتی، آفاق احمد

ہرناانصافی کے خلاف آواز اٹھانازندگی کا مقصد ہے،

ضلع وسطی میں 12اپریل کی گونج دیر تک سنائی دیگی،

چیئرمین آفاق احمد سے آج بھی مختلف سیاسی،سماجی رہنماؤں نے وفود کی شکل میں ملاقاتیں کیں اور سندھ کے شہر ی عوام کے ساتھ باالخصوص مہاجر وں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور پیپلز پارٹی کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف مہاجر قومنٹ کی پرامن جدوجہد کو سرہاتے ہوئے اپنی اپنی حمایت کا اعلان کا یقین دلایا،ضلع وسطی سے آئے ہوئے بندھانی برادری کے بزرگوں کے وفد نے حکومتی مشینری کے زریعے ناانصافیوں کے خلاف پر امن احتجاج کو روکنے کی کوششوں نے فارم47کے زریعے عوامی نمائندوں کا ڈھونگ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کردئیے ہیں،انکے خوف نے واضح کردیا ہے کہ فارم 47کی بیساکھیوں پر کھڑے ہوئے لوگوں کی جڑیں عوام میں باقی نہیں َ۔آفاق احمد کہا کہ چھاپوں گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں،اس طرح کے اقدامات سے ناانصافیوں کی تعداد میں اضافی ہوتا ہے جس سے عوام ااور ریاستی اداروں میں فاصلے پیدا ہوتے ہیں۔آفاق احمد نے کہاکہ تمام حکومتی مشینری کے استعمال کے باوجود عوامی رائے کو تبدیل نہیں کیا جاسکا،کراچی بھر میں باالخصْوضلع وسطی میں 12اپریل کے احتجاج کی گونج دیر تک سنائی دیگی۔آفاق احمد نے کہا کہ فارم 47کی بیساکھیوں پر سیاست کرنے والے عوام میں کھڑے نہیں ہو سکتے،وقت ثابت کریگا،انتخابی نتائج عوامی حمایت کی دلیل نہیں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

مورخہ : 15/04/2025

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)